LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا

فرانس میں ڈیڑھ سال سے وین میں قید 9 سالہ بچہ بازیاب

Web Desk

13 April 2026

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشرقی علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے ایک 9 سالہ بچے کو اس کے والد کی وین سے بازیاب کرایا ہے۔ مبینہ طور پر یہ بچہ 2024 سے گاڑی کے اندر قید تھا اور اسے انتہائی انسانیت سوز حالات میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے یہ کارروائی ایک پڑوسی کی اطلاع پر کی جس نے وین کے اندر سے بچے کے رونے کی آوازیں سنی تھیں۔ جب حکام نے گاڑی کا دروازہ توڑ کر اسے نکالا تو بچہ کچرے کے ڈھیر پر برآمد ہوا اور اس کی حالت اس قدر تشویشناک تھی کہ وہ طویل عرصے تک قید رہنے کے باعث چلنے پھرنے کی سکت بھی کھو چکا تھا۔

پراسیکیوٹر نکولا ہیٹز کے مطابق، بازیابی کے وقت بچہ ننگی حالت میں تھا اور شدید غذائی قلت کا شکار پایا گیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس معصوم نے دو سال کے دوران نہانے تک کی صورت نہیں دیکھی تھی۔ دوسری جانب، گرفتار والد نے عجیب و غریب مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے بچے کو اپنی ساتھی سے بچانے کے لیے وین میں رکھا تھا، کیونکہ وہ اسے نفسیاتی ادارے میں داخل کروانا چاہتی تھی۔ تاہم، استغاثہ نے واضح کیا کہ بچے کا اس سے قبل کوئی طبی یا نفسیاتی ریکارڈ موجود نہیں تھا جو اس دعوے کی تصدیق کر سکے۔

پولیس نے بچے کے والد کو اغوا اور تشدد کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اس کی ساتھی کو بھی ایک نابالغ کی مدد نہ کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔ حکام نے حفاظتی اقدامات کے طور پر بچے کی بہن اور دیگر بچوں کو سوشل سروسز کی تحویل میں دے دیا ہے۔ اس واقعے نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اب مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دو سال تک جاری رہنے والے اس ظلم سے کیا کوئی اور بھی باخبر تھا یا نہیں۔