امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
Web Desk
7 July 2026
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں متبادل راستہ بنانے کی امریکی کوششیں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب بنیں گی۔
محسن رضائی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ سے امریکی افواج کے مکمل انخلا پر بھی زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایران کے سابق رہنما کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس مجرمانہ کارروائی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کی جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیل کی فروخت پر امریکی پابندیوں کی دوبارہ بحالی اور آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک بار پھر انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026