امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
Web Desk
7 July 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کی حالیہ کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا جنرل لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ کے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول (OFAC) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی 2026 سے ‘جنرل لائسنس ایکس’ (General License X) کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ اب ‘جنرل لائسنس ایکس ون’ (General License X-1) نافذ العمل ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے سے متعلق حوصلہ افزا مذاکرات کے بعد رواں سال جون میں ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد بعض پابندیوں میں جزوی نرمی کی تھی۔ اس نرمی کے تحت ایران کو 60 روز کے لیے پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا، جس کے تحت ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی حالیہ کارروائیاں امریکا کے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور ایران کو ان اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ لائسنس کی اس اچانک منسوخی کو ایران پر دوبارہ اقتصادی دباؤ بڑھانے کی بڑی امریکی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026