دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
Web Desk
6 July 2026
برازیل کے علاقے ایٹا پیوا سے تعلق رکھنے والے پاؤلو گیبرئیل ڈی سلوا بیروس اور کیٹیوشیا لی ہوشینو کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے کم قد رکھنے والا شادی شدہ جوڑا قرار دیا ہے، جن کا منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا گھر ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ برازیل کے ایک ٹی وی پروگرام میں اس جوڑے کے گھر کی خصوصی جھلک دکھائی گئی جہاں 40 سالہ پاؤلو اور 36 سالہ کیٹیوشیا رہائش پذیر ہیں۔ دونوں کا مجموعی قد 71.42 انچ ہے، جس کے باعث ان کے پورے گھر، بشمول کچن کاؤنٹر، سنک، الماریوں، لائٹ سوئچ اور دروازوں کے ہینڈلز کو ان کے قد کے مطابق معمول سے کافی نیچے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تقریباً دو دہائیاں قبل آن لائن ملاقات سے شروع ہونے والے اس رشتے کو 2016 میں لندن میں شادی کے بندھن میں تبدیل کیا گیا تھا۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر انہیں دنیا کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑتا ہے، لیکن یہ خصوصی گھر ان کے لیے ایک آرام دہ اور محفوظ پناہ گاہ ہے
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026