بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
Web Desk
7 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس گلگت میں پی پی پی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے پہلے گورنر قمر زمان کائرہ، وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ بند کمروں میں بیٹھنے کے بجائے عوام کے درمیان رہ کر حکومت چلائیں اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک جامع ‘100 روزہ پلان’ تیار کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ مقررہ مدت کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد کی کارکردگی رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔ بلاول بھٹو نے حقِ ملکیت سے متعلق قانون سازی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے، حقِ حاکمیت کے حوالے سے جی بی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرارداد پیش کرنے اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر گراؤنڈ ورک مکمل کرنے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026