ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
Web Desk
6 July 2026
امریکا کے معروف تھیم پارک ‘ڈزنی لینڈ’ نے اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک عظیم تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے ‘ایک اربویں’ مہمان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ڈزنی پارکس بلاگ کے مطابق، یہ منفرد اعزاز امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ آندریس روبلز اور ان کے والدین کو حاصل ہوا، جو تفریح کی غرض سے ڈزنی لینڈ آئے تھے۔ 1955 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایناہائم میں قائم ہونے والا ڈزنی لینڈ دنیا کے مقبول ترین تفریحی مقامات میں شمار ہوتا ہے، جسے جدید تھیم پارک انڈسٹری کی بنیاد رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس یادگار موقع پر روبلز خاندان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جہاں مکی ماؤس اور منی ماؤس سمیت ڈزنی کے دیگر مقبول کرداروں نے ان کے ساتھ جشن منایا اور ایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی گئی جس پر مہمانوں کی کل تعداد ایک ارب درج تھی۔ ڈزنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ والٹ ڈزنی کا خواب آج بھی دنیا بھر کے لوگوں کے لیے خوشیاں بانٹ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026