آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
Web Desk
7 July 2026
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ سے گزرنے والے ایک تجارتی آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل (میزائل یا ڈرون) سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں عملے کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سمندر میں تیل کے اخراج کی کوئی اطلاع ملی ہے۔ جہاز محفوظ طریقے سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
دوسری جانب، خلیجی ملک قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر ہونے والے اس حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار براہِ راست ایران کو قرار دیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری جہاز رانی، عالمی توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور علاقائی سلامتی کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔
ترجمان نے مزید واضح کیا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین، بالخصوص بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ، محفوظ اور خودمختار بحری آمدورفت سے متعلق مروجہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید پھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
16 August 2026
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
ماسکو پر دو سال کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 600 ڈرونز نے روسی دارالحکومت کا رخ کیا
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026