ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
Web Desk
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں تین تجارتی ٹینکروں پر پے در پے حملوں کے بعد خطے میں بحری آمد و رفت کے لیے خطرے کی سطح کو بڑھا کر ‘انتہائی سنگین’ کر دیا گیا ہے۔
امریکی بحریہ کی قیادت میں قائم جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر (JMIC) نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے خطرے کا الرٹ ‘نمایاں’ (Substantial) سے تبدیل کر کے ‘انتہائی سنگین’ (Critical) کر دیا ہے۔
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے تصدیق شدہ واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال بدستور کشیدہ اور خطرات سے بھرپور ہے، اس لیے تمام تجارتی جہازوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ 15 جون کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے خطرے کی سطح کو اس قدر بلند کیا گیا ہے۔ سینٹر نے خطے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ ان راستوں پر مسلسل بحری نگرانی، نیول فورسز کی بھاری موجودگی اور آمد و رفت کے دوران ممکنہ رش یا تاخیر کا سامنا کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کا نیا فیچر، نینو بنانا کی تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانا ممکن
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کی پولنگ کب ہوگئی، شیڈول کا اعلان کردیا گیا
17 August 2026
غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کردیا
17 August 2026
آبنائے ہرمز امریکی علاقہ بنانے کی بات پر مذاق بھی بڑی غلطی ہے، ایرانی آرمی چیف
17 August 2026
آزاد کشمیر کی مخصوص نشستیں، نواز شریف نے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے
17 August 2026
نئے انتظامی یونٹس سے صرف کراچی نہیں، پورے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے: مصطفیٰ کمال
17 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس لینے تک حکومت کے خلاف دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم
17 August 2026
حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کردی
17 August 2026