چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
Web Desk
4 July 2026
بھارتی ریاست بہار میں چوری کی ایک انتہائی انوکھی اور حیران کن واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم چور 13 کلومیٹر طویل 11 کلو وولٹ (11KV) کی ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں کاٹ کر فرار ہو گئے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ضلع مغربی چمپارن میں پیش آیا، جس کے بعد محکمہ بجلی کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تاریں غائب ہونے کی وجہ سے علاقے کے کھیتوں اور فصلوں کو پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے جس سے کسان سخت پریشان ہیں۔ مقامی دیہاتیوں اور رام پوروا مہانوا پنچایت کے سربراہ نے اس معاملے پر محکمہ بجلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چوری ایک دن میں نہیں بلکہ ایک ماہ کے دوران آہستہ آہستہ کی گئی ہے۔ اگر محکمہ باقاعدگی سے لائنوں کی نگرانی کرتا تو اتنی بڑی واردات کبھی ممکن نہ ہوتی۔
پنچایت سربراہ کے بیٹے اپیندر کمار نے متعلقہ جونیئر انجینئر اور دیگر حکام پر ملامت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تقریباً 88 کھمبوں سے تاریں غائب کی گئیں، جس کی کئی بار شکایت کی گئی مگر حکام نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ اس میگا چوری میں محکمے کے اپنے افسران اور عملہ ملوث ہو سکتا ہے، اسی لیے پولیس کو بہت تاخیر سے مطلع کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی واضح ہو جائے گا کہ اس کے پیچھے کوئی بڑا گینگ ہے یا محکمے کی ملی بھگت شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026