مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
Web Desk
7 July 2026
تھائی لینڈ کے صوبے فیتچابوری میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے کھدائی کے دوران 2 ہزار سال قدیم انسانی ڈھانچوں کے ساتھ سونے کی دو انگوٹھیاں دریافت کی ہیں، جن میں سے ایک پر قدیم بھارتی رسم الخط ‘براہمی’ میں ‘پُسارکھیتاسا’ (پشیا کی حفاظت میں رہنے والا) کندہ ہے۔ ماہرین کے مطابق، آہنی دور کی یہ نوادرات کسی امیر ہندوستانی تاجر کی ہو سکتی ہیں۔ ‘ڈون یائی تھونگ’ نامی یہ تاریخی مقام رواں سال کے آغاز میں دھان کے کھیت سے کانسی کے ڈھول ملنے پر دریافت ہوا تھا، جہاں اب تک 8 انسانی ڈھانچے اور قیمتی زیورات مل چکے ہیں۔ دوسری جانب، ڈنمارک کے علاقے سوفٹن میں ماہرین نے وائکنگ دور (600 تا 950 عیسوی) کے کپڑا سازی کے ایک بہت بڑے مرکز کے آثار دریافت کیے ہیں، جو 1 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ موسگارڈ میوزیم کے ماہرین کے مطابق، اس تاریخی مقام پر سن (Flax) کی پروسیسنگ کے علاقے اور 80 سے زائد گڑھا نما مکانات کے شواہد ملے ہیں، جو وائکنگ معاشرے کی صنعتی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026