شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔
Web Desk
7 July 2026
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق، شارجہ سے کراچی آنے والا ایک نجی ایئر لائن ‘کے ٹو ایئرویز’ کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں اورماڑہ کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے، جن کی تلاش کے لیے سمندر میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے نیویگیشنل سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوئی تھی، جس پر کراچی ایریا کنٹرول سینٹر نے اسے فوری رہنمائی فراہم کی۔ تاہم، اس کے چند منٹ بعد ہی طیارہ تیزی سے نیچے آنا شروع ہو گیا، اس نے اچانک اپنی سمت تبدیل کی اور پھر کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 21 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، لاپتہ عملے اور ملبے کی تلاش کے لیے سیکیورٹی اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کا ‘ساب’ (Saab) طیارہ بھولاری سے سرچ آپریشن کے لیے پرواز کر چکا ہے۔ پاک بحریہ کا اے ٹی آر (ATR) طیارہ بھی تربت سے پرواز کر کے تلاش کی کارروائی میں شامل ہو گیا ہے۔ پی این ایس سی کے تجارتی جہاز ‘لاہور’ کو بھی ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور اورماڑہ کے قریب سمندر میں گرا ہے۔ طیارے کو کیپٹن رضوان ادریس اور فرسٹ آفیسر فیصل محمود اڑا رہے تھے، جبکہ عملے کے دیگر ارکان انجینئر محمد حامد، عارف صدیقی اور لوڈ ماسٹر توفیق خان سوار تھے
پی اے اے حکام نے مزید بتایا کہ اس طیارے میں فنی خرابی تھی، جس کے باعث اسے مکینیکل کام کے لیے 28 جون کو کراچی سے شارجہ روانہ کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ شارجہ سے ایک ‘فیری پرواز’ (Ferry Flight) کے طور پر بغیر کسی کارگو (سامان) کے واپس کراچی آ رہا تھا کہ اس دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ سمندر میں ریسکیو ٹیموں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026