ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
7 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سرکاری دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اپنے دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے۔
امریکی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ایک ‘عظیم لیڈر’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ان کا احترام کیا جاتا ہے اور ان دونوں کے درمیان بہت اچھی کیمسٹری ہے۔ صدر ٹرمپ نے ترکیہ کی جانب سے روسی دفاعی نظام خریدنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے روسی دفاعی نظام خریدنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، یہ ایک ملک کے سربراہ کا اپنے قومی مفاد میں کیا گیا فیصلہ تھا جس نے ترکیہ کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اگر امریکا سے طیارے خریدے گا تو پرزوں کی فراہمی بھی امریکا کی ذمہ داری ہوگی اور دونوں ممالک جلد ہی ایف-35 (F-35) جنگی طیاروں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کریں گے۔
مڈل ایسٹ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترکیہ چاہتا تو اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہو سکتا تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا تو اس کی ایک وجہ میں بھی ہوں۔ انہوں نے ترکیہ کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے معاملے کو بھی قریب سے جانتے ہیں۔ شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع بہترین کام کر رہے ہیں اور انہوں نے بکھرے ہوئے ملک کو متحد کیا ہے۔
امریکی صدر نے نیٹو (NATO) کے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیٹو سے سخت ناامید ہیں۔ امریکا نے ہمیشہ یورپ کو روس سے تحفظ فراہم کیا لیکن جب امریکا کو مدد کی ضرورت پڑی تو کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر اس بار نیٹو سمٹ کا میزبان ترکیہ نہ ہوتا، تو شاید وہ اس میں شرکت ہی نہ کرتے۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ دونوں فریق اب معاہدہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے امریکا کا نہیں بلکہ یورپ کا نقصان ہو رہا ہے اور صدر اردوان ایران کی طرح یوکرین جنگ کو روکنے میں بھی امریکا کی مدد کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
16 August 2026
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
ماسکو پر دو سال کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 600 ڈرونز نے روسی دارالحکومت کا رخ کیا
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026