وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
Web Desk
7 July 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ کیا ہے، جہاں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طبی تعلیم، تحقیق اور صحت کے شعبے میں مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کے پرووسٹ، وائس پرووسٹ اور ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مجوزہ جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر (JMCRC) اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (PKLI) کے ساتھ مستقبل میں ادارہ جاتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جس میں جدید طبی تحقیق، اختراع اور جدید علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کو خطے کے ممتاز طبی مراکز میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی کے ایل آئی روبوٹک سرجری سمیت جدید طبی سہولیات کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے، اور پاکستان اس شعبے میں یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کے وسیع تجربے سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پی کے ایل آئی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو آن لائن ذرائع سے یونیورسٹی کی قیادت سے متعارف بھی کرایا۔
ملاقات میں نالج کوریڈور کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے طبی علوم کو بھی اس میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے، وظائف، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور جدید جراحی کی تربیت جیسے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ان کے گزشتہ دورِ وزارت میں حکومتِ پاکستان کی مالی شراکت سے فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کو وسعت دی گئی، جس سے یہ دنیا کا ایک بڑا پروگرام بنا۔ یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کی قیادت نے اس تبادلۂ خیال کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور طبی تعلیم، تحقیق اور صحت کے شعبے میں باہمی مفاد پر مبنی مستقبل کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026