LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا

Web Desk

7 July 2026

ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری آئل و ایل این جی (LNG) ٹینکر کو نشانہ بنانے کے قطر کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں انتہائی “حیران کن” قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس اہم سمندری گزرگاہ کے انتظام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریاں تندہی سے پوری کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ قطر کی جانب سے اس واقعے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا گیا تھا۔ قطر نے دوحہ میں تعینات ایرانی نائب سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے آبنائے ہرمز کے قریب قطری ایل این جی ٹینکر کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان کے حوالے ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی کیا تھا۔ ایران کے حالیہ مؤقف کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر تناؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔