56 سالہ نیپالی کوہ پیما نے 32 ویں بار ماؤٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
Web Desk
18 May 2026
نیپال کے لیجنڈری کوہ پیما شیرپا کامی ریٹا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو ریکارڈ 32 ویں بار سر کر کے دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور اپنا ہی پچھلا عالمی ریکارڈ توڑ کر ایک نیا اور ناقابلِ تسخیر سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔ نیپالی محکمۂ سیاحت نے اس تاریخی کامیابی پر کامی ریٹا اور ان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
نیپالی محکمۂ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ آفیشل ہینڈ آؤٹ کے مطابق، 56 سالہ تجربہ کار کوہ پیما کامی ریٹا 17 مئی کی صبح بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم کی رہنمائی کرتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹی 8,849 میٹر (29,032 فٹ) کی بلندی پر پہنچے۔
کامی ریٹا کی ماؤنٹ ایورسٹ کے ساتھ محبت کی تاریخ تین دہائیوں پر محیط ہے:انہوں نے زندگی میں پہلی بار 1994ء میں ایورسٹ کو سر کیا تھا۔اس کے بعد سے وہ تقریباً ہر سال باقاعدگی سے اس چوٹی پر پاکستان اور دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کی رہنمائی کے لیے پہنچتے رہے ہیں۔وہ گزشتہ 30 سالوں میں صرف 2014ء، 2015ء اور 2020ء میں چوٹی سے دور رہے، جب برفانی تودے گرنے، زلزلے اور کورونا وبا جیسی مختلف وجوہات کے باعث نیپال حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیمائی کے لیے مکمل بند کر دیا تھا۔اس یادگار مہم کے دوران صرف کامی ریٹا نے ہی تاریخ نہیں رقم کی، بلکہ ان کے ساتھ موجود 52 سالہ نیپالی شیرپا خاتون لکھاپا (Lhakpa) نے بھی 11 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی کو کامیابی سے سر کیا، جو کسی بھی خاتون کوہ پیما کی جانب سے ایک منفرد اور بڑا اعزاز ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جب سے انسان نے ایورسٹ پر قدم رکھا ہے، تب سے اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد افراد اس چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، جن میں سے بیشتر مہم جوؤں نے متعدد بار یہ کارنامہ انجام دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق، اگر مقامی نیپالی شیرپاؤں (جن کا کام ہی کوہ پیماؤں کی رہنمائی کرنا ہے) کو الگ کر دیا جائے، تو غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ برطانیہ کے نامور کوہ پیما کینٹن کول (Kenton Cool) کے پاس ہے، جنہوں نے اب تک 19 بار ایورسٹ کے افق پر برطانوی پرچم لہرایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026
دنیا کے مہنگے ترین آم، قیمت سیکڑوں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں
31 July 2026
بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کے لیے باپ نے جعلی الٹراساؤنڈ کر ڈالا، پھر کیا ہوا؟
31 July 2026
سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا مل گیا
31 July 2026
چین کا شاہکار: 625 میٹر بلندآبشار پُل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
30 July 2026
برطانیہ: 116 سال بعد لائبریری کو کتابیں واپس لوٹا دی گئیں
30 July 2026