LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال سینٹکام کا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا

Web Desk

1 August 2026

انڈس ہائی وے پر قائم ٹول ٹیکس پلازہ پر ٹول ٹیکس کی وصولی کے دوران ایک افسوسناک اور خونریز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بے رحم بس ڈرائیور نے ٹول عملے کو گاڑی سے کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے ٹول ملازم کی شناخت علی رضا شر کے نام سے ہوئی ہے۔ ٹول ٹیکس مانگنے پر بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی ملازم پر چڑھا دی اور واقعے کے بعد بس موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار بس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مختلف ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب جاں بحق ملازم کے لواحقین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔