LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف

سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا مل گیا

Web Desk

31 July 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے (DHA) فیز 8 سے لاپتہ ہونے والا پالتو کتا ‘ڈیوک’ (Duke) بالآخر مل گیا ہے۔ وسیم اکرم نے اپنے سیاہ رنگ کے کم عمر پالتو کتے کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی اور اسے ڈھونڈ کر لانے والے کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ کتے کی بحفاظت واپسی کے بعد سوِنگ کے سلطان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام مددگاروں اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں، وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے پالتو کتے کے واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔