نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ
Web Desk
1 August 2026
سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سیاسی گفتگو میں میاں نواز شریف پر دھاندلی سے وزیراعظم بننے کے الزامات عائد کیے جائیں گے تو پھر تاریخ کے باقی اور تلخ صفحات کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی کے جلسوں اور بیانات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر جلسوں میں موجودہ وزیراعظم کو ’فارم 47 کا وزیراعظم‘ کہا جا رہا ہے تو پھر یہ بھی جواب دیا جائے کہ خود صدر مملکت کس فارم کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے سخت انداز میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو دیکھا جائے تو ’کوئی پہلی بار ملک توڑ کر بھی وزیراعظم بنا تھا‘۔
رانا ثنا اللہ نے آصف علی زرداری کے صاحبان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے دو ’برخوردار‘ موجودہ نظام کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، جن میں سے ایک رہنما نظام پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں جبکہ دوسرے نے بھی کہا ہے کہ موجودہ نظام اب مزید نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم کے مشیر نے سوال اٹھایا کہ اسی نظام کے ذریعے پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت نے محض ساڑھے تین برس کے اندر تیس برس کا سیاسی سفر طے کر لیا ہے، اور اب جس نظام سے پورا سیاسی فائدہ حاصل کیا گیا، اسی کو ناکام اور معطل قرار دینا بالکل مناسب اور اخلاقی نہیں
متعلقہ عنوانات
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا
1 August 2026
پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک
1 August 2026
ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ
1 August 2026
مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا
1 August 2026
امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ
1 August 2026
میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام
1 August 2026
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
1 August 2026
محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف
1 August 2026