LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ

Web Desk

1 August 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا قوانین پر عملدرآمد کو سخت بناتے ہوئے ‘ویزا بانڈ پروگرام’ کو مستقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت 50 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کو ویزا کے حصول کے لیے 20 ہزار ڈالر تک کا بانڈ جمع کروانا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا اصول کاروباری (B1) اور سیاحتی (B2) مقاصد کے لیے ویزا حاصل کرنے والے افراد پر لاگو ہوگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2025 کے پائلٹ پروگرام کے نتائج سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ویزا قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ طریقہ کار انتہائی موثر ہے۔ نئے قانون میں پرانے پائلٹ پروگرام کے 5 ہزار ڈالر والے آپشن کو ختم کر کے رقم کی حد 5 ہزار، 10 ہزار، 15 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر تک کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس سخت پالیسی کا بنیادی مقصد ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم رہنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ اس پروگرام سے متاثر ہونے والے 50 ممالک میں سے 30 کا تعلق برِاعظم افریقہ سے ہے۔

یہ نیا قانون 3 اگست کو فیڈرل رجسٹر میں باضابطہ شائع ہوتے ہی نافذ العمل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نہ صرف غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے بلکہ قانونی تارکینِ وطن کے لیے بھی قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں، جن میں اضافی فیسوں کا نفاذ اور سوشل میڈیا کی کڑی جانچ پڑتال شامل ہے۔