امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا
Web Desk
1 August 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، جن میں انہوں نے امریکی عسکری اقدامات اور بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں تہران کا سخت اور واضح موقف پیش کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے خطے کی موجودہ نازک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکا کو کسی بھی ممکنہ مہم جوئی یا فوجی کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران اپنی قومی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کی سلامتی کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہے۔
عباس عراقچی کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کردہ بیان میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ ایران پر کی جانے والی کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا انتہائی سخت، دندان شکن اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک
1 August 2026
ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ
1 August 2026
مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا
1 August 2026
امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ
1 August 2026
میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام
1 August 2026
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
1 August 2026
محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف
1 August 2026
شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار
1 August 2026