چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
Web Desk
1 August 2026
چین کے شہر ووہان میں ایک افسوسناک اور حیران کن طبی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 24 سالہ خاتون جبڑے کے محض 2 ملی میٹر کے معمولی ابھار کو درست کروانے کے لیے ووہان یونیورسٹی ڈینٹل اسپتال گئیں، مگر مبینہ طور پر غلط سرجری کے نتیجے میں ان کا جبڑا اندر کرنے کے بجائے 13 ملی میٹر باہر کی جانب دھکیل دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سرجری کے دوران طبی غفلت کے باعث دھاتی سوئی سے ایک دانت کی جڑ شدید متاثر ہوئی، جبکہ ناک کی ہڈی (نیزل سیپٹم) بھی ٹیڑھی ہو گئی جس کے باعث متاثرہ خاتون کو ناک کے ذریعے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ طبی ماہرین نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک معمولی سرجیکل غلطی نہیں بلکہ مکمل طور پر الٹا آپریشن کر دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاتون کا مسئلہ اتنا معمولی تھا کہ اسے بغیر کسی سرجری کے صرف آرتھوڈانٹک علاج (بریسز) سے آسانی سے درست کیا جا سکتا تھا۔
دوسری جانب، سرجری کرنے والے چیف ڈاکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر عجیب و غریب دعویٰ کیا کہ خاتون کا چہرہ اب پہلے سے زیادہ ’مغربی اور اسٹائلش‘ دکھائی دیتا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اس نااہلی پر مبنی سرجری کے لیے 55 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی بھاری رقم خرچ کی تھی، جبکہ ماہرینِ جراحت کے مطابق اب ان کے چہرے اور جبڑے کو دوبارہ اصل اور درست حالت میں لانے کے لیے کم از کم 5 سال کا عرصہ اور 2 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کا اضافی خرچ آئے گا۔
واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور عوامی سطح پر شدید ردعمل کے بعد اسپتال انتظامیہ نے فی الوقت صرف سرجری کی رقم واپس کرنے کی پیشکش کی ہے، تاہم چین کے متعلقہ صحت کے حکام نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور توقع ہے کہ یہ معاملہ جلد قانونی کارروائی تک پہنچے گا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026