LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ حمزہ شہباز اہل خانہ کے ساتھ نجی دورے پر یورپ روانہ ہوں گے آزاد کشمیر انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا ووٹرز کے نام پیغام جاری

ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی

Web Desk

1 August 2026

پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میچ کا پہلا کوارٹر سنسنی خیز رہا تاہم دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔ دوسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے پہلا گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کی، لیکن پاکستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے تیسرے کوارٹر میں عبدالرحمان کے بہترین گول کے ذریعے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کے ابوبکر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دو گول اسکور کر کے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔

اس اہم میچ کو دیکھنے کے لیے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ چار میچوں کی اس سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا جہاں قومی ٹیم کے پاس سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہو گا۔