LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ حمزہ شہباز اہل خانہ کے ساتھ نجی دورے پر یورپ روانہ ہوں گے آزاد کشمیر انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا ووٹرز کے نام پیغام جاری

ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ

Web Desk

1 August 2026

ایران کی وزارتِ خارجہ نے خلیجی خطے کے ممالک کو سخت خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے اپنی سرزمین، حدود یا عسکری سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک اہم بیان میں واضح کیا کہ خطے کی تمام حکومتوں کی یہ قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے حملوں کے لیے اپنی سرزمین اور سہولیات کے استعمال سے ہر صورت روکیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رہنا اور ایرانی فوجی اہداف، شہری آبادیوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت کے زمرے میں آتا ہے جو کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنا قانونی حق لازمی اور مکمل طور پر استعمال کرے گا۔