LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال سینٹکام کا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

آزاد کشمیر انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا ووٹرز کے نام پیغام جاری

Web Desk

1 August 2026

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے تمام ووٹرز سے اپنا حقِ رائے دہی لازمی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیلم، جہلم ویلی اور مہاجرین کی نشستوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، جبکہ مظفرآباد کے 5 حلقوں میں پولنگ میٹریل کی ترسیل آخری مرحلے میں ہے۔ تمام پولنگ عملہ سخت سیکیورٹی کے تحت متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا یقین دلاتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے جس کا کوئی متبادل نہیں، لہٰذا تمام شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے دیانتدار اور اہل قیادت کا انتخاب کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں