LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ حمزہ شہباز اہل خانہ کے ساتھ نجی دورے پر یورپ روانہ ہوں گے آزاد کشمیر انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا ووٹرز کے نام پیغام جاری

پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک

Web Desk

1 August 2026

جنوبی پیرو کے مشہور اور تاریخی مقام ‘نازکا لائنز’ کے قریب ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ تاریخی آثارِ قدیمہ کے مقام نازکا لائنز کے اوپر فضا میں سیاحتی پرواز پر گامزن تھا۔

پیرو کے سرکاری نیوز چینل ‘ٹی وی پیرو’ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں 11 غیر ملکی سیاح اور عملے کے 2 پائلٹس سوار تھے، جو تمام کے تمام اس حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ سول ایوی ایشن حکام نے حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔