آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل
Web Desk
1 August 2026
آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور گزشتہ روز ایک نجی ہوٹل میں مکمل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 20 منٹ جاری رہنے والی اس اہم بیٹھک کے باوجود تاحال کسی حتمی معاہدے یا مشترکہ اعلامیے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔
مذاکرات کے اس دور میں دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابات کے بعد ممکنہ حکومت سازی، سیاسی صف بندی اور آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نے میرپور ڈویژن میں ہونے والی مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے تحفظات بھی سامنے رکھے۔ جس پر دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ پولنگ کے دوران تمام کارکنوں کو صبر و تحمل کی تلقین کی جائے گی تاکہ شفاف اور پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قمر زمان کائرہ، نیئر حسین بخاری اور ندیم افضل چن نے کی، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فاروق سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری تین مرحلہ وار انتخابات کے نتائج حکومت سازی پر فیصلہ کن اثرات مرتب کریں گے، اور کسی واضح اکثریت کی عدم موجودگی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا یہ ممکنہ اتحاد انتہائی کلیدی ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا
1 August 2026
پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک
1 August 2026
ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ
1 August 2026
مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا
1 August 2026
امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ
1 August 2026
میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام
1 August 2026
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
1 August 2026
محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف
1 August 2026