اردو ادب کے درخشاں ستارے سعادت حسن منٹو کا آج یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے
Web Desk
11 May 2026
اردو ادب کے درخشاں ستارے سعادت حسن منٹو کا آج یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔ سعادت حسن منٹو کے بغیر افسانہ نگاری کا تذکرہ نامکمل ہے، انہوں نے منفرد موضوعات پر قلم اٹھا کر نہ صرف اپنے عہد میں ہلچل مچائی بلکہ اردو ادب کے لیے انمول خزانہ بھی چھوڑ گئے۔
سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد نقل مکانی کرکے لاہور منتقل ہو گئے۔ ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ منٹو کے افسانے محض واقعاتی نہیں بلکہ ان میں موضوعاتی جدت اور انسانی نفسیات کی گہرائی پائی جاتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے، وہاں ان کے خیالات و مشاہدات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور آخری سانس تک قلم سے رشتہ استوار رکھا۔ ان کی اہم ترین تصانیف میں ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ’، ‘آتش پارے’، ‘کھول دو’، ‘ٹھنڈا گوشت’ اور ‘دھواں’ جیسے شاہکار شامل ہیں۔ سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کا آخری حصہ لاہور میں گزارا اور 18 جنوری 1955ء کو اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026