LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن

Web Desk

11 May 2026

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ذخائر کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کے دوران پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی بنیادی وجہ 117 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کا نفاذ ہے۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے رکن کمیٹی سیف اللہ ابڑو کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے تمام 42 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کا آڈٹ کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافے اور اسٹاکس کی صورتحال واضح ہو سکے۔ حکام نے مزید بتایا کہ یکم مارچ کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور ملک میں اسٹریٹیجک اسٹاک کی عدم موجودگی کے باعث مہنگا تیل خریدنا پڑا، جس کا بوجھ صارفین تک منتقل ہوا۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے بھی کر رہا ہے اور تمام متعلقہ ڈیٹا کمیٹی کو فراہم کر دیا جائے گا۔