ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
Web Desk
11 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج ایرانی افزودہ یورینیم کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے کسی بھی وقت اپنے قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔ شیریل ایٹکسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی بھی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے قریب گیا تو امریکہ کو فوری علم ہو جائے گا اور اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ہے، تاہم کارروائیاں ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کی ‘اے’ اور ‘بی’ ٹیمیں مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں جبکہ ‘سی’ ٹیم کا بھی کچھ حصہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک غیر ذمہ دار ملک ہے جو معاہدے توڑ دیتا ہے، اس لیے اسے کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کو اس گزرگاہ کی ذاتی طور پر ضرورت نہیں، بلکہ وہ یہ سب مشرقِ وسطیٰ میں موجود اپنے اتحادیوں کے لیے کر رہا ہے۔
قبل ازیں، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایران کی جانب سے امن تجویز پر دیے گئے جواب کو “مکمل طور پر ناقابل قبول” قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کا یہ جواب ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچایا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026