غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: ایرانی وزارت خارجہ
Web Desk
11 May 2026
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران غیر معقول امریکی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، تاہم سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایران نے امریکی صدر کی تجویز پر اپنا متوازن جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ہے اور ثالثی کے لیے پاکستان کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی ہے۔ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے، پابندیوں کی منسوخی، منجمد اثاثوں کی بحالی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے منصفانہ پیشکش کی ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک کو آبنائے ہرمز میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور سلامتی کے سنگین مسائل پیدا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026