پنجاب حکومت کا مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ
Web Desk
11 May 2026
پنجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کے نظام کو سہل بنانے کے لیے مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان قانونی ترامیم کے تحت وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے پاس پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد مدارس کو دوہری رجسٹریشن اور اضافی کاغذی کارروائی سے نجات دلانا ہے، جس کے لیے وفاقی اور صوبائی ڈیٹا کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔ علما کرام کی مشاورت سے تیار کردہ یہ مجوزہ ترامیم منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہیں، جہاں محکمہ داخلہ پنجاب اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گا۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026