قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار خاتون گرفتار
Web Desk
11 May 2026
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گرفتار خاتون کو وفاقی دارالحکومت میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ خاتون نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اسے والد کے قتل کی دھمکی دے کر خودکش حملے کے لیے مجبور کیا اور اس کی ذہن سازی کی گئی۔ سرفراز بگٹی نے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بچیوں کو آلہ کار بنا رہے ہیں، جبکہ گرفتار خاتون نے پولیس کے رویے کو باعزت قرار دیتے ہوئے مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026