LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

امریکہ ایران کشیدگی کے معاشی اثرات نمایاں، ترسیلاتِ زر میں کمی ریکارڈ

Web Desk

11 May 2026

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکہ اور ایران کشیدگی کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اپریل کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ترسیلاتِ زر میں مجموعی طور پر 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اپریل کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 3 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ مارچ میں یہ 3 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھا۔ سب سے زیادہ کمی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آنے والی رقوم میں دیکھی گئی، جہاں 11 فیصد کمی کے بعد حجم 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گیا، جو مارچ میں 83 کروڑ ڈالر تھا۔

سعودی عرب سے بھی ترسیلاتِ زر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں وہاں سے 84 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ اسی طرح امریکہ سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں بھی 11 فیصد کمی سامنے آئی ہے، جہاں سے اپریل میں 31 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ خطے میں غیر یقینی کی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے معاشی فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔