LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ

Web Desk

11 May 2026

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے گوادر بندرگاہ کو فعال بنانے اور عالمی ٹرانزٹ ٹریفک میں اضافے کے لیے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق کنٹینر بردار جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد، جبکہ انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر پورٹ چارجز میں 40 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر پورٹ چارجز میں 31 فیصد کمی کی گئی ہے اور جنرل کارگو کے لیے ایک ماہ کی مفت سٹوریج سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ جنید انوار چودھری نے واضح کیا کہ ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو دیگر قومی بندرگاہوں کے مقابلے میں ریکارڈ مراعات دی جا رہی ہیں تاکہ گوادر کو خطے کا اہم لاجسٹکس مرکز بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے جس سے بندرگاہ کی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔