LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

دوستی سے قبل علی رضا سے شدید دشمنی تھی، اداکارہ کنزہ ہاشمی

Web Desk

9 May 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اداکار علی رضا اپنی موجودہ گہری دوستی سے قبل ایک دوسرے کے شدید دشمن ہوا کرتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دونوں اداکاروں نے ماضی کی تلخیوں اور دلچسپ نوک جھوک کے قصے شیئر کیے۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ علی رضا سے ان کی پہلی ملاقات ایک اشتہار کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں میک اپ روم میں اسپیکر پر اونچی آواز میں گانے بجانے اور ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے پر لڑائی کا آغاز ہوا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے علی رضا کو کافی ‘اوور’ سمجھا، جبکہ ایک ویڈیو ٹرینڈ پہلے اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ان کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

دوسری جانب اداکار علی رضا کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان دشمنی کی اصل وجہ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پیدا کی گئی غلط فہمیاں تھیں، جو دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف باتیں سناتے تھے۔ تاہم، ایئرپورٹ پر ہونے والی ایک اتفاقیہ ملاقات نے حالات بدل دیے۔ دونوں اداکاروں نے بیٹھ کر تمام گلے شکوے دور کیے، جس کے بعد ان کی دشمنی ایک مثالی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔