آذربائیجان کے وزیر داخلہ کی بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
Web Desk
11 May 2026
آذربائیجان کے وزیر داخلہ کرنل جنرل ولایت ایوازوف نے خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں آذربائیجانی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
کرنل جنرل ولایت ایوازوف کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ انتہائی رنجیدہ ہے؛ آذربائیجان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور اس لعنت کے خلاف عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی مستقل حمایت جاری رکھے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آذربائیجان کی جانب سے ہمدردی کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک کی حمایت باعثِ تقویت ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026