سجل علی کے برائیڈل لک نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا
Web Desk
9 May 2026
پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی ایک بار پھر اپنے دلکش انداز اور حسین برائیڈل لک کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اداکارہ کے حالیہ فوٹو شوٹ نے جہاں مداحوں کو سحر زدہ کر دیا ہے، وہیں شوبز شخصیات بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
سجل علی نے حال ہی میں ایک برائیڈل فیشن کیمپین کے لیے معروف ڈیزائنر کا سرخ عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں وہ روایتی دلہن کے روپ میں نہایت دلکش اور پُرکشش دکھائی دیں۔ ان کا متناسب میک اپ، نفیس جیولری اور شاہانہ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے انہیں ‘پریوں جیسی خوبصورت’ قرار دے دیا۔
شوبز انڈسٹری کی دیگر ستاروں نے بھی سجل کی تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ مایا علی نے انہیں “گورجیئس” کہا جبکہ سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ نے بھی ان کے حسن کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ برائیڈل کیمپینز میں سجل علی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد فیشن سینس کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، وہ مشرقی ہو یا مغربی، ہر لباس کو کمال مہارت اور خوبصورتی سے اپنانے کی شہرت رکھتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026