پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
Web Desk
11 May 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ پاکستان میں مندی کے برعکس ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان پایا گیا۔ جہاں جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4.87 فیصد اور تائیوان میں ایک فیصد کی تیزی رہی، وہی چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب، ہانگ کانگ اور جاپانی مارکیٹس میں معمولی گراوٹ رہی جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 3 فیصد کی نمایاں مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی سرمایہ کار عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور ملکی معاشی اشاریوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026