LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

جاپان: ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے روبوٹ بھیڑیے تعینات

Web Desk

14 December 2025

ہوکائیڈو میں قائم پریزیشن مشیننگ کمپنی اوہٹا سیکی کے تیار کردہ روبوٹ بھیڑیوں کو کھیتوں اور دیگر علاقوں جہاں ریچھوں کے آبادی پر حملے کا امکان ہے وہاں انسانوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

جب کوئی جانور آبادی کے قریب آئے گا، ان روبوٹ بھیڑیوں کے انفراریڈ سینسر متحرک ہو جاتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں سرخ رنگ کی لائٹس جلنے لگتی ہیں جس کے بعد ان کا سر گھومتا ہے پھر نیلی ایل ای ڈی لائٹس چمکنے لگتی ہیں اور یہ ایک گاڑی کے ہارن کی طرح تیز آوازیں نکالتے ہیں۔

یہ روبوٹ بھیڑیے تقریباً 50 مختلف آوازوں نکال سکتے ہیں جن میں جانوروں کی چیخیں اور انسانی آوازیں شامل ہیں، جاپان میں یہ تجربہ 2016ء میں بھی کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ ناکام ہوگیا تھا لیکن اب جب دوبارہ یہ تجربہ کیا گیا تو کامیاب رہا۔

اوہٹا سیکی کے صدر یوجی اوٹا نے بتایا کہ ریچھ بہت محتاط رہ کر کام کرنے والا جانور ہے اور اکثر اکیلے ہی اپنا کام کرتا ہے، اس لیے جب کوئی اونچی آواز سنتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ یہاں آس پاس کوئی خطرہ ہے اس لیے پھر وہ آبادی کے قریب نہیں آئے گا۔