LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل

امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

Web Desk

1 August 2026

امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں متوقع کشیدگی اور غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کویت، مصر، بحرین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے تمام شہریوں کو خطے سے نکلنے پر غور کرنے یا فوری انخلاء کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امریکی سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور ہائی الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ متعدد ایئر لائنز نے اپنے پروازوں کے شیڈول منسوخ یا معطل کر دیے ہیں، جس کے باعث فضائی حدود کی عارضی بندش اور پروازوں کی منسوخی کے امکانات موجود ہیں؛ لہٰذا امریکی شہری کشیدگی مزید بڑھنے سے قبل متبادل انتظامات مکمل رکھیں۔