LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں

آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان

Web Desk

1 August 2026

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ملتان کی شہری حدود میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے پولنگ کی تمام تر تیاریاں اور انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آفس ملتان سے سخت سیکیورٹی و نگرانی میں پولنگ عملے اور تمام ضروری سامان کو متعلقہ مراکزی مقامات پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ووٹرز کی سہولت کے لیے ملتان میں کل 3 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 2 اسلامیہ گرلز ہائی اسکول اور 1 اسلامیہ بوائز ہائی اسکول میں تشکیل دیا گیا ہے۔ ان انتخابات کے دوران ملتان میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنے دو اہم انتخابی حلقوں ایل اے 34 جموں 1 اور ایل اے 42 ویلی 3 میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

حلقہ وار اعداد و شمار کے مطابق، ایل اے 34 جموں 1 سے ملتان کے کل 86 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، جہاں میدان میں 17 امیدوار موجود ہیں۔ دوسری جانب ایل اے 42 ویلی 3 میں 966 ووٹرز اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے جہاں 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ان حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے محمد عاصم شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن (PML-N) کے سید شوکت علی شاہ کے درمیان انتہائی کانٹے دار اور دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جبکہ جماعتِ اسلامی کے سعید احمد خان بھی میدان میں اپنی انتخابی مہم مکمل کر کے پرعزم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پولنگ کے عمل کو پرامن، شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام تر سیکیورٹی خطوط پر سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔