LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے

Web Desk

1 August 2026

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے باعث ہر گھر غریب ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 06 برسوں میں عوام کی قوتِ خرید میں 14 فیصد کمی آئی ہے جبکہ فی کس ٹیکس کا بوجھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 60 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے مطابق ملک میں بے روزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور 40 فیصد بچے غذائی قلت (اسٹنٹنگ) کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گندم کی غلط پالیسیوں سے صرف مڈل مین کو فائدہ پہنچا اور کسان و عوام کا استحصال ہوا۔ سابق وزیراعظم نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور موروثی و انتقامی سیاست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کو مظفرآباد اور کشمیر جانے سے پولیس کی جانب سے روک دیا گیا۔