LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز

دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا

Web Desk

1 August 2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کالعدم تنظیم سے تعلق کے جرم میں ملوث 03 ملزمان کو 07، 07 سال قید اور 05، 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے کے مطابق سزا پانے والے ملزمان حسن محمد، سلمان خان اور محمد دانش کو رواں سال اپریل میں سنگجانی کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سیفٹی وائرز، 07 سلنڈر، بال بیرنگز، غیر قانونی 30 بور پستول کے علاوہ کالعدم تنظیم طالبان کے پرچم، نقشے اور خیبرپختونخوا پولیس کے جعلی شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان سے برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد سے ان کی تخریبی نیت واضح ہوتی ہے اور وہ اپنے خلاف غلط نامزدگی کو ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہے۔