پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ
Web Desk
1 August 2026
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی جوڈیشل پالیسی کے فیصلے کے تحت پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونوٹائزیشن پالیسی کا باقاعدہ نفاذ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 06 ارب روپے کی نمایاں بچت حاصل ہوئی ہے۔ دنیا نیوز اور لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر سول جج لاہور سعید احمد رانا نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 1,708 ججز سے سرکاری ڈرائیورز، پیٹرول، گاڑیوں کی دیکھ بھال اور آئل تبدیلی کی سہولیات واپس لے لی گئی ہیں اور انہیں رعایتی قیمت پر گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پالیسی نافذ نہ ہونے کی صورت میں حکومتِ پنجاب کو 80 فیصد پرانی گاڑیوں کی جگہ 07 ارب روپے کی لاگت سے نئی گاڑیاں خرید کر دینا پڑتیں؛ مزید برآں 47 ججز نے مونوٹائزیشن پالیسی سے استفادہ نہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیاں ازخود واپس کر دیں، جبکہ باقی ججز سے گاڑیوں کی مد میں وصول کی گئی اربوں روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات
1 August 2026
افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
1 August 2026
امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ
1 August 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی
1 August 2026
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
1 August 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل
1 August 2026
پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن
1 August 2026
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
1 August 2026