بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ
Web Desk
1 August 2026
ملک بھر میں جاری غیر معمولی بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر وزارتِ ریلوے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ تمام افسران اور عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے فیلڈ دفاتر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس (DS) کو متاثرہ ریلوے ٹریکس اور انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے کے کنٹرول رومز 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ کریں گے اور وہ خود تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ وفاقی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور ٹرین آپریشنز کی بحالی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا نااہلی پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026