آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل
Web Desk
1 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 انتخابی نشستوں پر پولنگ کل 02 اگست 2026 کو ہوگی، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات مکمل کرتے ہوئے عملے اور انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان 21 نشستوں پر 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مظفرآباد ڈویژن کی 09 نشستوں پر 8,09,621 جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان نشستوں پر 25 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 351 امیدوار مدِمقابل ہیں۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مظفرآباد ڈویژن کے 1,483 پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ حلقہ ایل اے 28، ایل اے 29 اور ایل اے 31 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے مطابق پونچھ ڈویژن میں پولنگ 10 اگست کو منعقد کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن
1 August 2026
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
1 August 2026
امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف
1 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت
1 August 2026
کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری
1 August 2026
سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں
1 August 2026
ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا
1 August 2026
بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
1 August 2026