4 آم کی قیمت صرف ’’6 لاکھ 12 ہزار روپے‘‘
Web Desk
29 July 2026
آم کو دنیا بھر میں پھلوں کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے اور پاکستان و بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کی عمومی قیمت 400 سے 500 روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔ تاہم، آم کی ایک خاص نسل ایسی بھی ہے جس کا ایک کلو 6 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوتا ہے۔ جاپانی نسل ‘میازاکی’ سے تعلق رکھنے والے اس نایاب آم نے اپنی قیمت اور منفرد خصوصیات کی وجہ سے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے کاشتکار سندیپ چوہدری نے یہ نایاب آم کامیابی سے کاشت کیے، جس کا ایک کلو (مجموعی طور پر 4 آم) سورت کے ایک ممتاز تاجر پروین گپتا نے 2 لاکھ 11 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 6 لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔ کاشتکار نے اس پیش رفت پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خریدار گزشتہ ایک سال سے اس خاص پھل کے لیے ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔
شاندار سرخ رنگت اور خوبصورت بناوٹ کی وجہ سے اس آم کو ‘سورج کا انڈا’ (Egg of the Sun) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آم نہ صرف ذائقے اور رنگت میں بے مثال ہے بلکہ طبی لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔ عام آموں کے مقابلے میں میازاکی آم میں وٹامن اے، وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار کہیں زیادہ پائی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026