LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی

پنجاب میں پہلا ٹائم بیسڈ سٹروک ٹریٹمنٹ کلچر متعارف

Web Desk

8 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سٹروک (فالج) مینجمنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے صحت کے نظام میں ایک نئے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں جدید سٹروک سنٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور جدید مشینری کے ذریعے فالج کے مریضوں کا بروقت اور مؤثر علاج ممکن ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ فالج کے مریضوں کو جان لیوا حالت میں دور دراز شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹروک کے مریض کو چار گھنٹوں کے اندر قریبی ہسپتال پہنچا دیا جائے تو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے، جسے طبی زبان میں ’گولڈن آور‘ کہا جاتا ہے۔

پروگرام کے تحت مرحلہ وار سٹروک سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 30، دوسرے میں 15 اور تیسرے مرحلے میں باقی 24 ضلعی ہسپتالوں میں جدید سہولیات سے آراستہ سٹروک سنٹرز قائم ہوں گے۔ ہر ضلع میں ماہر نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کیے جائیں گے جبکہ سی ٹی اسکین مشینیں چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گی۔

فالج کے فوری علاج کے لیے جدید ترین ٹی پی اے اور ٹی این کے انجیکشنز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ڈاکٹروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ایمرجنسی صورتحال میں بروقت انجکشن لگانے کے اہل ہوں۔ یہ تربیتی عمل وسط فروری تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فالج کی علامات اور فوری علاج کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مریض کو قریب ترین ہسپتال میں ایمرجنسی علاج کی سہولت فراہم کرنا ان کا وژن ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کسی بھی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر نہ جانا پڑے۔ ہر ضلع میں سٹروک سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں اور بتدریج تحصیلوں تک اس سہولت کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ اقدام پنجاب میں صحت کے نظام کا نیا نقشہ تشکیل دے گا اور فالج کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے اور معذوری سے محفوظ رکھنے میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔