LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے

Web Desk

22 August 2026

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کی جانے والی اصلاحات کی بدولت پاکستان ریلوے کا ریونیو 88 ارب روپے سے بڑھ کر 115 ارب روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ فریٹ آمدن میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی-روہڑی ٹریک کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے ساتھ ڈھائی ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی مکمل تعمیر کے بعد کراچی سے ملتان تک  سفر  5 گھنٹے  کی کمی ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ 15 ستمبر کے بعد اپ گریڈ شدہ ٹرینوں میں پرانی کوچز کی مکسنگ مکمل طور پر بند کر دی جائے گی جبکہ 31 دسمبر کے بعد رولنگ اسٹاک میں تمام ڈمیز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ریلوے کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں تاکہ اوور اسپیڈنگ اور ایندھن کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ علاوہ ازیں، شیخ زید سے کچلاک تک 56 کلومیٹر ٹریک کی بحالی، موئن جو دڑو ایکسپریس کی اپ گریڈیشن اور ملازمین کے لیے 7 عالمی معیار کے ہسپتالوں کے ٹینڈرز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جہاں ریلوے ملازمین کو 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت مل سکے گی