پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
Web Desk
22 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت غیر فعال ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے، جبکہ سیکریٹری ہیلتھ سروسز ڈاکٹر جہانزیب علی، ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری، پروفیسر ندیم حیات، ڈاکٹر عظمت حیات اور عمر فاروق بھی اس اہم کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے مطابق کمیٹی ضرورت پڑنے پر کسی اضافی تکنیکی رکن کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔
کمیٹی اس امر کی جامع تحقیقات کرے گی کہ سال 2022ء سے جدید ترین تکنیکی صلاحیت اور مشینری موجود ہونے کے باوجود پمز میں یہ مفت یا سستی طبی سہولت مریضوں کے لیے فعال کیوں نہ ہو سکی۔ اس کے ساتھ ہی تکنیکی سہولیات، درکار سافٹ ویئر اور متعلقہ انسانی وسائل کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تحقیقاتی کمیٹی 2022ء سے اب تک پمز میں کیے گئے سی ٹی اینجیوگرامز کے مکمل طریقہ کار، اعداد و شمار اور باہمی شعبہ جات (کارڈیالوجی اور ریڈیالوجی) کے رابطوں کا جائزہ لے گی۔ مزید برآں، یہ بات بھی جانچی جائے گی کہ آیا پمز کے مریضوں کو جان بوجھ کر نجی تشخیصی مراکز کی طرف بھیجا جاتا رہا اور کیا کسی خاص نجی مرکز کو فائدہ پہنچایا گیا۔ وزیراعظم نے تاکید کی ہے کہ عدم رابطہ کاری، غفلت اور بدانتظامی کے تمام ذمہ داران کا تعین کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026